ہزاروں لوگوں کی جان بچائی مگر آج۔۔ جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت تشویشناک، دعا کی اپیل

image

پاکستان کی میڈیکل فیلڈ اور کراچی کی مقبول ترین ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت تشویشناک۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نجی اسپتال کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈائیریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی جو کہ کراچی کی مشہور اور معروف ڈاکٹرز سمجھی جاتی ہیں، گزشتہ ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ فیملی کی جانب سے عوام اور شہریوں سے ڈاکٹر سیمی جمالی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

کئی قیمتی جانوں کو بچانے اور ان کا علاج کرنے والی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کراچی کے اس خطرناک وقت میں بھی ہمت نہیں ہاری تھی، جب امن و امان کی بدتر صورتحال تھی اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو قتل کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب کرونا وباء کے دوران بھی ڈاکٹر سیمی جمالی کو بہترین کارکردگی کی بنا پر عالمی طور پر گلوبل ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز امریکی جریدے این پی آر نے اپنی فہرست میں جاری کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US