شادی کے بعد میاں بیوی کے چہرے ایک دوسرے سے کیوں ملنے لگ جاتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جو میاں بیوی کے لیے جاننا ضروری ہے

image

آپ نے اکثر ہی شادی بیاہ یا پارک میں محسوس کیا ہوگا کہ وہ جوڑے جو ذرا بڑی عمر کے ہوں ان کی شکلیں ایک دوسرے سے ملتی ہوئی لگنے لگتی ہیں۔ کیا واقعی ساتھ رہتے رہتے میاں بیوی ہم شکل ہونے لگتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں ماہرین اس سلسلے میں کیا بتاتے ہیں۔

تحقیق کے دلچسپ نتائج

اس حوالے سے رابرٹ زاجونک نامی سائسندان نے کئی جوڑوں پر تحقیق کی اور ان کی تحقیق کے نتائج میں یہ بات واضح ہوگئی کہ جو میاں بیوی شادی کے وقت ایک دوسرے سے مختلف دکھتے تھے، شادی کے 25 برس بعد ان کے چہروں میں حد درجہ مماثلت آچکی تھی۔

ایک جیسا دکھنے کی وجوہات

اس دلچسپ حقیقت کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جیسا دکھنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جیسے کہ ایک جیسے حالات، سکھ دکھ کا سامنا کرنا، ایک دوسرے کی عادات کو اپنانا اور ایک جیسے کھانا کھانے کی وجہ سے ایک جیسی صحت ہوجانا وغیرہ شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US