اکثر و بیشتر مشہور شخصیات اس دنیا سے تو چلے جاتے ہیں، مگر مداحوں سمیت گھر والوں کو یاد ضرور آتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر جہاں والد کے ہمراہ انعام گھر سمیت رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کر کے سب کی توجہ سمیٹ لیتی تھیں وہیں والد کے انتقال کے بعد والد کو انصاف دلانے میں بھی بیٹی نے خوب جدوجہد کی۔
دعا عامر کی سالگرہ کے موقع پر اگرچہ والد ان کے ساتھ موجود نہیں تاہم ان کی والدہ اور اینکر بشریٰ اقبال نے بیٹی کے جنم دن کی خوشی میں نہ صرف بیٹی کے ساتھ ایک پرانی یاد کو شئیر کیا بلکہ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔
بشریٰ نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملنے والے سب سے بڑے تحفوں میں سے ایک میری پیاری بیٹی دعا ہ، وہ میری بہترین دوست، میری کُل کائنات، میرا سب کچھ ہے، میں اس کے لیے ہر روز اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
وہ شاندار، مضبوط اور باصلاحیت ہے۔ اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے اور زندگی میں تمام خوشیاں، صحت، کامیابیاں، لمبی عمر اور عظیم ایمان عطا فرمائے۔ سالگرہ مبارک ہو بیٹی! ’۔
والد کی وفات کے بعد بیٹی کی پہلی سالگرہ تھی، جب والد نے بیٹی کو تحفہ نہ دیا ہو، اس سے پہلے والد بیٹی اور بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے رہے تھے۔