میرے پیارے رسول ﷺ پر لاکھوں کروڑوں سلام ہو۔۔ صبح سویرے اسکول کی اسمبلی میں کا وہ منظر، جو شاید اب ختم ہو گیا ہے، ویڈیو وائرل

image

ایک وقت تھا جب پاکستان کے تعلیمی اداروں میں صبح سویرے طلباء اللہ کے نام اور نعت رسول ﷺ پڑھ کر اپنے دن کا آغازکرتے تھے، لیکن جیسے جیسے زمانہ بدلتا جا رہا ہے، اسی طرح اب صرف اسلامیات کے ایک مضمون تک کہانی سمٹ کر رہ گئی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک طلباء کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب صبح سویرے اسکول کی اسمبلی میں بچے آقائے دو جہاں ﷺ پر سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

عام طور پر جب بچوں کو انرگریزی زبان میںا تنا الجھا دیا جاتا ہے کہ پھر بچے سب کچھ بھول کر رہ جاتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بڑے شوق سے آقائے دو جہاں ﷺ کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

برفیلی پہاڑوں اور ہریالی کے درمیان موجود یہ اسکول اور پھر یہاں پڑھا جانے والا علام عقیدت دور دور تک اس کی گونج سنائی دے رہی ہوگی۔

لیکن اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اسکول کا یونیفارم دیکھ کر صارفین حیران ضرور رہ گئے جو کہ باحجاب یونیفارم تھا، جبکہ خواتین اساتذہ بھی مکمل طور پر یونیفارم پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔

سلام عقیدت کا ایک جملہ اگر طالبات ادا کر رہی ہیں تو اگلا جملہ طلباء ادا کر رہے ہیں، طلباء و طالبات کے درمیان موجود خوبصورت کنیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سلام عقیدت روزانہ کی بنیاد پر ہی پیش کیا جاتا ہوگا۔تاہم سوشل میڈیا پر اس عقیدت کے اظہار کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US