زندگی کی امید ختم ہورہی تھی لیکن ۔۔ دم توڑتی چڑیا کو دوبارہ زندہ رکھنے کی دل چھو لینے والی سحر انگیز ویڈیو

image

چڑیا کی چہچہاہٹ تو ہر کسی کو پسند ہے لیکن تپتی دھوپ میں ادھر سے ادھر اُڑنے والی چڑیا کو کوئی ایک گھونٹ پانی تک نہیں پوچھتا۔ اگر وہ خود اپنی زبان سے فریاد نہیں کر رہی یا آپ اس کی کیفیت کو سمجھ نہیں رہے تو یہ اس بیچاری چڑیا کے ساتھ نا انصافی نہیں ۔۔ گرمی میں پرندوں کی بھوک پیاس کا بھی خیال رکھیں، اپنے گھروں کے اطراف یا کھڑکیوں میں ان کے لیے کچھ روپے کا دانہ پانی ڈال کر رکھ دیں تو یہ پیٹ بھر کر آپ کو ہی دعا دیں گیں۔

اس ویڈیو میں آپ کو دیکھ کر اندازہ ہوگا کہ کیسے دھوپ اور گرمی ان معصوم پرندوں کی موت کا بے باعث بن جاتی ہیں۔

چڑیا سسک رہی تھی، اسے پانی کی حد سے زیادہ ضرورت تھی لیکن میدان میں دور دور تک صرف مٹی اور دھوپ کے سوا کچھ نہ تھا۔ کسی نیک بندے نے پانی کی بوتل سے اس کو قطرہ قطرہ کرکے پانی پلایا، اس پر پانی ڈالا تو مرتی چڑیا میں ایک مرتبہ پھر سے جان آگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US