الحمدُاِللہ! میری بیٹی زندگی کی طرف لوٹ رہی ۔۔ مہدی علی کاظمی کی بیٹی کہاں جانے لگی؟

image

مہدی کاظمی وہ والد ہیں جن کو پاکستانی قوم شاید کبھی بھول نہ پائے، ایسا باپ جس نے اپنی بچی کی سچائی کو دنیا کے سامنے لا کر رکھا، بچی کو خطروں سے نکالا اور دوبارہ اس کو حاصل کیا۔ ورنہ آج کے دور میں بچیوں کی ذرا سی غلطی ان کو گھر بار سے دور کر دیتی ہے لیکن جو جدوجہد مہدی کاظمی نے کی وہ بے مثال ہے، وہ با کمال ہے، اس کا کوئی مول نہیں ہے۔

آج کاظمی صاحب اپنی پیاری بیٹی کے ایک مرتبہ پھر اسکول جانے پر دوبارہ خوش ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بچی کی تصویر کے ساتھ لکھا الحمدُاللہ! ۔۔ میری بیٹی ایک مرتبہ اسکول جا رہی ہے۔

جہاں والد نے محنت کی وہیں اب بیٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا اس دنیا کے اچھے برے لوگوں کو دیکھنا، جاننا، بوجھنا، سمجھنا اور ان سب کے ساتھ آگے بڑھنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US