گھر سے نکلتے ہی موت نے گھیر لیا ۔۔ دیپیکا پڈوکون کی دوست و اداکارہ ویبھاوی اپادھیائے کیسے سڑک پر انتقال کر گئیں؟

image

ایک اور بھارتی اداکارہ یہ دنیا چھوڑ گئیں۔ دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک میں کام کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی ویبھاوی اپادھیائے کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پروڈیوسر نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ویبھاوی کی گاڑی کوحادثہ شمالی علاقہ جات پیش آیا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ زندگی بہت غیر متوقع ہے۔ آج ایک بہترین اداکارہ اور دوست کو میں نے کھو دیا۔

پروڈیوسر ڈی جے میتھیا نے یہ بھی لکھا کہ اب ان کی فیملی آخری رسومات کیلئے ان کی لاش کو کل صبح 11 بجے ممبئی لے کر آئے گی۔

یاد رہے کہ ویبھاوی سب سے پہلے مذاحیہ ڈرامہ "بھائی ورسز سارا بھائی" میں نظر آئیں جس کے بعد 2020 میں یہ حسین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں اور اس کے بعد 2023 میں فلم تیمر میں اداکاری کے جوہر دیکھائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US