فریج میں یہ کاغذ کس کام آتا ہے؟ جانیں ایسی ٹرک جو آپ کے ہزاروں روپے کا فریج خراب ہونے سے بچا سکتی ہے

image

فریج ہر گھر کی ضرورت تو ہے لیکن آج کل کے مہنگائی کے دور میں اگر کسی کا فریج خراب ہوجائے تو نہ تو اسے بنوانا آسان ہے نہ ہی نیا فریج خریدنا۔ آج ہم اپنے قارئین کو فریج میں ہونے والے ایک عام سے مسئلے کو حل کرنے کی ایسی ٹرک بتا رہے ہیں جو آپ کے کئی ہزار کے فریج کو خراب ہونے سے بچائے گی۔

اس ٹرک کے لئے آپ کو صرف ایک سادہ کاغذ چاہیے۔ ایک کاغذ لے کر فریج کے دروازے میں ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کے مطابق رکھیں۔ آدھا کاغذ فریج کے اندر جبکہ آدھا باہر ہو۔ اب کاغذ کو کھینچنے کی کوشش کریں۔ اگر کاغذ باہر نہیں آتا تو اس کا مطلب آپ کا فریج بالکل ٹھیک ہے لیکن اگر کاغذ کھینچنے پر باہر آرہا ہے تو اس کا مطلب فریج کا ربر خراب ہوچکا ہے اور اسے مرمت کی ضرورت ہے۔

اگر فریج کے دروازے کا ربر خراب ہوچکا ہے اور دروازہ اچھی طرح بند نہیں ہورہا تو اسے ٹھیک کرنے کے لئے فوم کے چھوٹے ٹکڑے لیں اور فریج کے دروازے کے ربر کے نیچے دبا دیں۔ اس طرح ربر دوبارہ ٹائٹ ہوجائے گا اور آسانی سے بند ہونے لگے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US