اپنے سر میرے آگے مت جھکاؤ ۔۔ جب امام صاحب سے ہاتھ ملاتے ہوئے لوگوں نے سر جھکائے تو انہوں نے کیا خاص بات کہی؟

image

ہمارے یہاں عموماً دیکھا جاتا ہے کہ جب بھی کوئی کسی بڑے سے ملتا ہے تو اپنا سر جھکا کر ملتا ہے، اور کچھ جگہوں پر تو لوگ خود سامنے والے کو اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ ان سے سر جھکا کر ملا جائے، کیونکہ ان کی نظر میں یہ عقیدت اور احترام مانا جاتا ہے۔

خاص کر کسی مذہبی رہنما یا پھر امام وغیرہ سے ملنے پر لوگ اس طرح سلام پیش کرتے ہیں، اور وہ بھی اس چیز کو برا نہیں مانتے۔

لیکن ایک امام صاحب کی ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہورہی ہے، جس کی وجہ ان کی صاف گوئی اور سلام کرنے کے صحیح طریقے کی وضاحت اور درستگی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جب امام (شیخ صاحب) مجلس میں داخل ہوئے تو ایک شخص نے ان سے ہاتھ ملانے کیلیئے پنے سر کو جُھکایا، جس پر شیخ صاحب نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ،

"اپنا سر میرے آگے نہیں جھکاؤ، سر صرف اللّٰہ کے سامنے جھکایا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ، "مجھ سے عام انسان کی طرح سر اٹھا کر ہاتھ مِلاو۔"

شیخ صاحب کی یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی، جسے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں، اور ان کے اس عمل کو سراہا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US