ہر کسی کا ظرف قرۃ العین جیسا نہیں ۔۔ اقرار الحسن کو دوسری شادی کرنے سے پہلی بیوی نے کیوں نہیں روکا؟ دونوں اہلیہ کے بارے میں انکشاف کردیا

image

پاکستانی صحافت کا بڑا نام اقرارالحسن اپنے بے باک رویے اور جاندار تجزیے کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور گھر میں کسی قسم کی کوئی لڑائی جھگڑا یا کوئی بحث و مباحثہ نہیں ہے۔ اقرار حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں نظر آئے جہاں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2005 میں قرۃ العین سے شادی کی اور پھر 7 برس بعد دوسری شادی کی۔ میری دونوں بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے میں خوش ہیں اور دونوں خوش بھی ہیں۔ مجھے گھر میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ میں لیکن یہ مشورہ ہر کسی کو نہیں دوں گا کیونکہ ہر کوئی شاید اعتدال نہ کرسکے میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی دونوں بیگمات کی خواہشات اور ضروریات کو پورا کرسکوں۔

انہوں نے ماضی میں اپنی تیسری شادی شے متعلق ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک مرتبہ ایک مشہور اداکارہ دلہن بنے خوبصورت جوڑے میں میری دونوں بیویوں کے پاس گئیں اور کہا کہ میں آپ کے شوہر سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس پر میری بیویوں نے اکتفاء کیا اور اکہا کہ اگر وہ آپ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے، کرلیں۔ لیکن میں نے ہاں نہیں کی۔ کیونکہ میری دو بیویاں اللہ میاں کی گائیں ہیں، وہ میری مرضی کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ: میرے دوسرے نکاح کے وقت میری پہلی بیوی مجھ سے فون پر بات کر رہی تھی، یہ بڑا پن ہے کہ اس نے میری زندگی میں دوسری بیوی کو برداشت کیا اور دونوں ایک ساتھ مل جل کر رہتی ہیں انہوں نے کبھی آپس میں نہ تو کوئی لڑائی کی اور نہ مجھے کچھ برا بھلا کہا۔ میں ان دونوں کے جتنا اچھا نہیں ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US