پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان

image

ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کراؤں گا،ان کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے نیاپاکستان کا خواب دکھایاتھا۔

راؤ یاسر نے کہا کہ نشان الاٹ کراکے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی حقیقی نے کہا کہ عمران خان کے یوٹرن نے ملک کو اس صورتحال پر کھڑا کیا ہے،ریاست ہے تو سیاست ہے۔

راؤ یاسر نے کہا کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی کی جانب سے غلط گائیڈ کیاگیا،پاکستا ن اس وقت نازک دور سے گزررہاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US