شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، غیر قانونی مطالبات مسترد

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو حکومت بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مذاکرات صرف جائز اور آئینی مطالبات کی بنیاد پر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ذریعے کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے اندر اور باہر اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کرچکے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی ذمہ دارانہ انداز میں ڈائیلاگ کے لیے آمادہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US