عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

image

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی بھی چیلنج کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کوکالعدم قرار دے۔

استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 9/10 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے اورایم پی او کے تحت کارکنان کی گرفتاریاں غیر آئینی قرار دی جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US