پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی کس بڑی پارٹی کا حصہ بن گئیں؟ اعلان کردیا

image

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

عائشہ گلالئی نے آج چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ، "مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں، چوہدری شجاعت حیسن سے سیاست سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کا کبھی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، وہ میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔"

پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ، "مسلم لیگ میں حقیقی جہموریت ہے، مسلم لیگ کو عوامی اور جمہوری پارٹی سمجھ کر شمولیت اختیار کی ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ، "پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے اور پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جا رہا ہے، میں شہداء کے ورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔"

پی ٹی آئی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ، "میں 9 مئی کے واقعات مذمت کرتی ہوں، ڈاکٹر اسرار احمد پی ٹی آئی سے متعلق پہلے پیشگوئی کر چکے تھے، مئی کو جس طرح افواج پاکستان نے صبر کیا قابل فخر ہے، پی ٹی آئی کے جو رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان مسلم لیگ میں شرکت کی سب کو دعوت دیتی ہوں۔"

یاد رہے عائشہ گلالئی 2017 میں ہی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US