جدید دور میں جہاں ہر شے اسمارٹ ہوتی جارہی ہے وہیں قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان خامس نے اسمارٹ جائے نماز بنائی ہے جو اپنے حیرت انگیز فیچرز کی وجہ سے لوگوں میں بھی زیادہ پسند کی جارہی ہے۔ اس آرام دہ اور خوبصورت جائے نماز سے بچوں اور نو مسلموں کے لئے نماز سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔
اس جائے نماز میں ڈیجیٹل اسکرین کے علاوہ اسپیکر بھی موجود ہے جو پوری نماز کے دوران نمازی کو طریقہ اور دعائیں بتاتا ہے۔ یہاں تک کہ سجدہ کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں بھی اس جائے نماز میں بتائی جاتی ہیں۔
جدید فیچرز
اس وقت جائے نماز میں عربی، انگریزی اور لاطینی زبان میں دعائیں موجود ہیں البتہ جلد اس اسمارٹ جائے نماز میں دیگر زبانیں بھی موجود ہوں گی۔ اسکرین پر دعاؤں کے حروف کو بھی چھوٹا بڑا کیا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل جائے نماز کا مقصد
اسمارٹ جائے نماز بنانے والے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس جائے نماز کو “سجدہ“ نامی ایپ سے جوڑ کر آپریٹ کیا جاتا ہے اور اس کو بنانے کا مقصد بچوں اور بڑوں کو نماز کی جانب راغب کرنا ہے۔