مسجد جانے کے لیے دیر ہو رہی تھی مگر ۔۔۔ سکھ مالک نے اپنے مسلمان ملازم کی نماز قضاء ہونے سے کیسے بچائی؟ بھائی چارے کی اعلیٰ مثال

image

دنیا کا کوئی مذہب ایسا نہیں جو انسانیت یا بھائی چارے کا سبق نہ دے۔ ہر دین ایک دوسرے کی عزت کرنا، ایک دوسرے کا لحاظ کرنا اور ایک دوسرے کی عبادت کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی فسادات کے پھیلنے کی وجہ مذہب کے پیروکار ہیں، مذہب نہیں ہے۔ بھارت کے حوالے سے یہ بات سب سے زیادہ مشہور ہے کہ وہاں مذہبی آذادی نہیں ہے اور یہ بات بالکل حیققت ہے ہم نے حال اور ماضی میں کئی مرتبہ دیکھا ہے مگر بھارت سے ہی ایک سکھ بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک سکھ مالک نے اپنے مسلمان ملازم کو دکان میں ہی نماز پڑھنے کی اجازت بھی دی اور اس کا احترام بھی کیا۔

اس وائرل تصویر سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ سکھ مالک نے اپنے مسلمان ملازم کو دکان کے اندر ہی نماز پڑھنے کی اجازت دے دی کیونکہ اس کی نماز قضاء ہو رہی تھی اور جلد ہی مسجد تک پہنچنا یا اس کے گھر تک پہنچنا آسان نہ تھا لہٰذا مالک نے اسے وہیں پڑھنے کی اجازت دی۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کی نماز کا خیال بھی رکھا، احترام بھی کیا اور ساتھ ہی سامنے رکھی ہوئی اپنی کرسی کو سائیڈ پر رکھ دیا، اس پر بیٹھے نہیں کہ کہیں نماز کے سامنے نہ آ جاؤں۔ اس تصویر نے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US