دولہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گئی اور پھر ۔۔ شادی کے دن کو یادگار بنانے والی اس دلہن کے ساتھ آگے کیا ہوا کہ اسے لینے کے دینے پڑ گئے؟ ویڈیو

image

وقت کے ساتھ ساتھ جہاں سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر چیزوں میں جدت آگئی ہے وہیں آج کل شادی بیاہ میں بھی اب نت نئی چیزوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے مختلف اور انوکھے انداز اپنا رہا ہے، جیسے کہ کوئی ہاٹ بلون پر بیٹھ جاتا ہے تو کوئی سمندر کنارے فوٹو گرافی کرواتا ہے، کوئی بائیک پر انٹری لے رہا ہے تو کوئی چاند تارے پر سوار ہے۔

اور پھر یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں، جو اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے وائرل ہوجاتی ہیں۔ لیکن اس بار جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اسکی کہانی کچھ اور ہی ہے، آئیے بتاتے ہیں آپ کو۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور عروسی جوڑا پہن کر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، جو اس کو مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، وائرل ویڈیو سول لائنز کے علاقے میں بنائی جارہی تھی، اور اس دوران ٹریفک پولیس نے دلہن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روک لیا۔ وائرل ویڈیو میں دلہن کو چلتی گاڑی کے بونٹ پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، دلہن کو چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے پر 15 ہزار کا بھاری جرمانہ بھنا پڑا، جبکہ دلہن کے ساتھ بائیک پر سوار افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 1500 روپے کا جرمانہ دینا پڑا۔ اس طرح دلہن کو اپنی شادی کے موقع 16 ہزار پانچ سو روپے کا چونا لگ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US