گوادر سے براہ راست برآمدات کا آغاز

image

اسلام آباد: پاکستانی بندرگاہ گوادر سے چین کے لیے براہ راست برآمدات کا آغاز کر دیا گیا۔

گوادر کو بحیثیت عالمی تجارتی مرکز بنانے اور فروغ دینے کی پاک چین دوستی کی کاوشوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گوادر سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز کر دیا گیا اور براہ راست پانی کے راستے 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ  روانہ ہو گیا جو 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔

چین روانہ کی گئی شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل خام مال ہے۔ روانہ کی گئی شپمنٹ کے بعد اب پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے آنے جانے والے کارگو کیئرر سنبھالنے کے لیے پوری طرح فعال ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے اور اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کے لیے مکمل فعال ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US