جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے،ذرائع

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری) جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

کراچی، اندرون سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں۔

تحریک انصاف سے مماثلت رکھتا نام ہی فائنل کیا جائے گا،جہانگیر ترین گروپ ایک دو روز میں سیاسی جماعت کا نام فائنل کردے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US