سرکاری ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

image

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجو ادی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں دو سو فیصد سے زائد اضافے کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔

وزارت خزانہ نے 1 تا 4 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 8 سے بڑھا کر 16 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس بڑھا کر 96 ہزار جبکہ گریڈ 21 کا 80 ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

گریڈ انیس اور بیس کے افسران کا سولہ ہزار 5 سو بڑھا کر 65 ہزار 600 کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت خزانہ نے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کا ڈیلی الاؤنس 12 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 51 ہزار 200 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

سمری میں گریڈ 12 تا 16 کے ملازمین کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 28 ہزار 800 روپے جبکہ گریڈ 5 تا 11 کے ملازمین کا 8 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 17 ہزار 6 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US