پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

image

پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا،دونوں ملکوں کے اسٹرٹیجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے فروغ کا بھی معاہدہ ہوگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیاجائے گا، ویزا سے استثنی کے معاہدہ سے دونوں ملک مستفید ہونگے۔

تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مستقبل میں پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر وزیرخارجہ کا شکر گزار ہوں،پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

دوطرفہ معاہدوں سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US