بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے، فردوس عاشق اعوان

image

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ جو میرے سامنے ہوا اس پر گواہی مانگی گئی تو ضرور دوں گی، بشری ٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنے آپ کے دشمن ہیں اور کوئی نہیں، وہ کہتے تھے میں کلا ہی کافی ہاں، پی ٹی آئی انوکھی سیاسی جماعت تھی جس میں ایک شخص کی ڈکٹیشن چلتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو تنصیبات پر حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے، لوگوں کو ذہن سازی کر کے استعمال کیا گیا ، پرتشددواقعات میں ملوث افراد کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہونی چاہئے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US