پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے

image

چکوال: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں بھی پارٹی چھوڑ گئے۔

پی ٹی آئی کے چکوال سے سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں گزشتہ 12، 13 سال رہا اور پی ٹی آئی صرف عمران خان کی ذات کی وجہ سے ہی موجود ہے۔ 25 مئی 2022 سے پارٹی کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آتی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ میں اور شفقت محمود لانگ مارچ کے حق میں نہیں تھے اور اسی کے بعد دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے جس کے نتیجے میں 9 مئی کا سانحہ ہوا اور قومی اثاثوں پر ورکرز نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف پارٹی بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ راجہ یاسر ہمایوں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US