سردار تنویر الیاس آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے

image

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وہ آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات سے قبل سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دونوں رہنماؤں کی جانب سے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات سے متعلق تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کیلئے بہتری لاسکتے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US