عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

image

عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کے گزشتہ روز سودے 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کمی کی وجہ امریکی کانگریس میں قرضوں کی حد بارے بل منظوری سے متعلق خدشات ہیں۔

دوسری طرف انڈسٹری حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US