پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی سنچری ہوگئی

image

9 مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی۔

خبر رساں ایجنسی آئی این پی کے مطابق خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی جس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنمائوں کی سنچری مکمل ہوگئی۔

رواں ماہ کے دوران پارٹی کے نمایاں رہنمائوں، سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے عمران خان سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US