شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتی یرغمال، دلہن والوں نے تشدد بھی کیا

image

گجرات: دلہن والوں نے شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا اور ان پر تشدد بھی کیا۔

میڈیا کے مطابق دولہا کے والد نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ رخصتی کے وقت دلہن کے گھر والوں نے مطالبات رکھ دیے جس میں 3 تولہ سونا، 10 ہزار روپے اور 12 ہزار جیب خرچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دلہا کے والد کے مطابق مطالبات پورے نہ کرنے پر دولہا سمیت باراتیوں کو تشدد کرکے 24 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا گیا۔

دولہا کے والد کے مطابق پولیس کو اس سارے واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US