اسلام آباد: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے مختلف شخصیات سے مشاورت کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چودھری بھی موجود تھے۔