ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے

image

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2002 میں سیاست کا آغاز کیا تھا۔ سیاست کے دوران ملک اور اپنے علاقے کے لیے جو ہو سکا وہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کوئی محب وطن پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ موجودہ حالات میں اپنے حلقے کے کارکنان کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ابراہیم خان نے کہا کہ ہم ایسی کسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ملکی اور قومی املاک کو نقصان پہنچائے۔ فی الحال سیاست سے بریک لے رہا ہوں لیکن اپنے حلقے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب صحت اجازت دے گی تو دوبارہ سیاست میں حصہ لوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US