چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

image

قومی احتساب بیورو (نیب)ترمیمی ایکٹ 2023کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد نیا قانون نافذ العمل ہو گیا۔

نئے قانون کے تحت چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا اور وہ کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے،نیب کے سیکشن5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کر دئیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب کرپشن کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشن بند کرنے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے،چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US