سگریٹ اسمگلنگ کی سختی سے روک تھام کی جائے، وزیراعظم

image

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے 15 جولائی تک تمباکو کے تمام کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر کو تمباکو کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کی بھی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کسی کو بھی ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے واضح ہدایات دیں کہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US