لاہور کی معروف ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

image

لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی شامل تھیں اور جناح ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کے دوران موجود رہیں۔ انہیں جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر ساجدہ کو تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے حراست میں لیا اور لیڈی پولیس اسٹیشن لٹن روڈ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گرفتار ٹک ٹاکر ساجدہ پولیس یونیفارم میں بھی ٹک ٹاک بناتی رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US