مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 10 کشمیری شہید

image

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے دوران مزید 10 کشمیریوں کو شہید اور 6 کو زخمی کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں کے تشدد اور فائرنگ سے 10 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے 6 کشمیری نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ ماہ مئی میں 4 کشمیری نوجوانوں کو جلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا جبکہ 2 ہزار 141 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US