قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اہم اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے پر روانگی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادتوں نے شریک ہونا تھا اور اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا کی بھی شرکت ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جب کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US