محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔