سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروازوں کا اعلان

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروزایں چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 جون سے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے اے 320 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے روٹ سے سیاحت کو فروغ  ملے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے صرف اسلام آباد سےاسکردو کیلئے کمرشل پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔ اسلام آباد سے اسکردو کیلئے اے ٹی آر طیارے استعمال ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US