9 مئی جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ، پی ٹی آئی راولپنڈی نائب صدر کی شناخت ہو گئی

image

9مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی،سرغنہ عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی نائب صدر راولپنڈی نکلا۔

عاطف محمود قریشی محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے موقع پر پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

عاطف محمود کا ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار  سامنے آ گیا، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US