چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری بھی گرفتار

image

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ گوجرانوالہ آئے تھے۔

انہیں پولیس نے سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتارکر لیا، یاد رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیاتھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US