پرویز الہٰی رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار

image

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی گوجرانوالہ میں درج کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری ہوگئے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو بری کرنے کا حکم دیا،سینئر سول جج محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں  گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں ۔

پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا۔

بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

،اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں۔بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US