2005ء کے زلزلے میں لاپتہ نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا، گھروالوں کی تلاش

image

8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں گم ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ میں ایک نوجوان اعجاز احمد پہنچا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ 18 سال بعد واپس آنے والے اس نوجوان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے۔

نوجوان اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی، 18 برس میں اسے 4 جگہوں پر فروخت کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں کئی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US