جانی خیل ، فائرنگ کا تبادلہ ، 2 جوان شہید ، 2 دہشتگرد ہلاک

image

جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کاسیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US