علی امین گنڈاپور کو اہم عہدہ مل گیا

image

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مستعفیٰ ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدر مقرر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے علی امین گنڈاپور کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان مرحوم کے بیٹے علی اصغر خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دو روز قبل پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام تر ذمہ داریوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US