غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان

image

کراچی: کینیڈین ایئرلائن زارا ایئرویز نے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

نئی کینیڈین ایئر لائن “زارا ایئرویز” ٹورنٹو سے پاکستان کے 3 شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فقیر باور حسین بخاری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جلد سے جلد ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے۔ ہم اپنے ساتھ شاہین ایئرپورٹ سروس کو شامل کر رہے ہیں اور شاہین ایئرپورٹ سروس میں ہم ان کی گراؤنڈ سروس، کیبن کریو اور دیگر اسٹاف کو استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے کہا کہ ہم اس وقت کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اگست سے اپنے آپریشن کا آغاز کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے براہ راست پرواز لینا چاہتے ہیں جو ہم فراہم کریں گے اور براہ راست آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے۔

ایئرلائن کے ایڈوائزر سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے کہا کہ ہمارا مقصد بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹ اور بڑے ایئر پورٹس پر مسافت سے بچانا ہے، لوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے روانہ ہوں تو سیدھا پاکستان پہنچیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US