پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کمی ریکارڈ

image

ملک بھر میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں ملک میں 20.62 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں ملک میں 1.30 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ ہوئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں ملک بھر میں 1.17 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک بھر میں پیٹرول کی فروخت میں 18 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 29 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 45 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US