وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر ایردوان کیلئے آموں کا تحفہ

image

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خوشگوار ماحول میں ملاقات، شہباز شریف نے ترک صدر کو آموں کا تحفہ دے دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔

وزیراعظم نے ترک صدر کی اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے آم اپنی بہن کیلئے لایا ہوں۔ وزیراعظم کی یہ بات سن کر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بات کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں۔

آپ کےلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم آپ کےلئے اور آدھے اپنی بہن کےلئے، وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ مسکرا دیئے۔۔!!

— Khurram Iqbal (@khurram143) June 4, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US