جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا، ذرائع ترین گروپ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی نئی سیاسی پارٹی کے حوالے سے اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق اب تک نئی سیاسی جماعت کے نام سے متعلق کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ نئی جماعت سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ترین گروپ کی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آئے ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے 2 نام سامنے آنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US