نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم

image

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا ، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر یہ  سہولت دستیاب ہوگی، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر بھی  پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔

اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔وزیراعظم یا وزیر داخلہ 10 جون کو اس سہولت کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔

ان مراکز میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والوں کے لیے الگ سے ویٹنگ ایریا اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US