اسلام آباد، جی 13 سے لاپتہ ہونے والے 4 سالہ کمسن بچے کی نعش برآمد

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ کمسن بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو جی 13 سیکٹر سے چار سالہ سدیس خان لاپتہ ہوا تھا، سدیس خان لورا لائی کا رہئشی تھا اور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کو کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران کمسن بچے کی نعش پڑوسیوں کے گھر کے زیر زمین پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

سدیس خان کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بتایا تھا کہ ایک نامعلوم شخص اس کو بہلا پھسلا کر پہلے پارک لے گیا جس کے بعد سے وہ غائب ہو گیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US