موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے ایکسپریس لینز متعارف

image

موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کے لیے خودکار ایم ٹیگ گڈ بیلنس یعنی ایکسپریس لینز متعارف کروا دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے اقدام کے بعد اب کم بیلنس اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو صرف کیش لین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خود کار ایم ٹیگ لینز میں کیش یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ٹیگ گڈ بیلنس یا ایکسپریس لینز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US