ای سی سی کا اجلاس، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کیلئے گرانٹ منظور

image

ای سی سی  کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گی۔

ریڈیو پاکستان کے لیے 36 کروڑ روپے جبکہ اے پی پی کے لیے 34 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کے پنشرز کا مسئلہ 3 سے 4 روز میں حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اپنے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US